جمعہ , 01 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی ریلیاں ،فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کامطالبہ

گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی ریلیاں ،فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کامطالبہ
جمعرات , 29 اکتوبر 2020ء (270) لوگوں نے پڑھا
گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحفظ ناموس رسالت محاذ نے لاہورپریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس کی قیادت رضائے مصطفی نقشبندی نے کی، مولانا رضائے مصطفی نقشبندی نے کہا فرانس حکومت کی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت بدترین فکری، نظریاتی دہشت گردی ہے ، مولانا محمد علی نقشبندی ، مولانا طاہر شہزاد سیالوی نے بھی خطاب کیا۔ جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف سمیت ہیلتھ ورکرز نے احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی مظاہرین نے اس موقع پر ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھارکھے تھے جن پر فرانس کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ درج تھا مظاہرین نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ فرانسیسی سفیر کو غیر پسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک سے فوری نکالا جائے ۔انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام طلباء نے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا، ، اس موقع پر فرانس کے پرچم نذر آتش کرنے سمیت او آئی سی کا علامتی جنازہ بھی پڑھایا گیا، طلباء نے فرانس حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی پنجاب یونیورسٹی ملازمین نے فرانسیسی صدر کے گستاخانہ بیانات کے خلاف ایڈمن بلاک سے نیو کیمپس پل تک پر امن ریلی نکالی 
  • مذہب
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now