بدھ , 18 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

ممتاز صحافی و دانشور ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی انتقال کرگئے

ممتاز صحافی و دانشور ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی انتقال کرگئے
پیر , 02 نومبر 2020ء (412) لوگوں نے پڑھا
لاہور تحریک پاکستان کے کارکن،اردو ڈائجسٹ اور معروف تعلٰیمی فلاحی ادارے کارواں علم فاونڈیشن بانی و روح رواں ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی معروف شخصیت ممتاز صحافی و دانشور اور اردو ڈائجسٹ کے بانی ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی چیئرمین اردو ڈائجسٹ اورکاروان علم فاونڈیشن کےبانی تھے، ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی 1928 کو بھارت کے ضلع کرنال میں ایک مذہبی گھرانے میں‌پیدا ہوئے.ابتدائی تعلیم وہیں پر حاصل کی،ایف ایس سی علی گڑھ سے کی، تقسیم کے بعد ہجرت کر کے پاکستان آ گئے انہوں نے بیرون ملک جرمنی سے تاریخ میں  پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور وطن واپس آکر کچھ عرصے پنجاب یونیورسٹی میں بطور لیکچرار اپنے فرائض سر انجام دیے.اس کے بعد وہ ایک فلاحی ادارے کارواں علم فاونڈیشن کے بانی ہونے کے ساتھ ملک بھر میں‌مشہور ماہانہ اردو ڈائجسٹ کے بھی بانی رہے۔ان کی وفات سے علم و ادب کی دنیا میں جو خلا پیدا ہو گیا ہے اس کا پر ہونا مشکل ہے. اللہ ان کی مغفرت فرمائے!وہ الطاف حسن قریشی کے بڑے بھائی تھے. ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی  نماز جنازہ آج رات 8 بجے جناح پارک ایف 2 نزد لاکاس سکول جوہڑ ٹاون لاہور ادا کی جائے گی۔
  • آرٹس اور تفریح

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now