منگل , 28 اپریل 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

بجلی کی فراہمی تاحال معمول پر نہ آسکی، عوام کو پریشانی کا سامنا

بجلی کی فراہمی تاحال معمول پر نہ آسکی، عوام کو پریشانی کا سامنا
پیر , 11 جنوری 2021ء (253) لوگوں نے پڑھا
 ہفتہ کی رات لاہور میں اچانک بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے پورا شہر اندھیرے میں ڈوب گیا تھا۔ بریک ڈاؤن ختم ہونے کے باوجود بجلی کا نظام اپنے معمول پر نہ آسکا  جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔ لیسکو کو 2200 میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے جبکہ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 1200 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جسکی وجہ سے  مختلف علاقوں میں بجلی کی جبری لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گلشن راوی، سمن آباد، راج گڑھ، مغل پورہ، شالا مار، مزنگ، عابد مارکیٹ، شاد باغ، بادامی باغ، شاہدرہ، کریم پارک، بیگم کوٹ، کوٹ محمدی، بلال گنج، شیرانوالہ، بھاٹی گیٹ، شاہ عالم مارکیٹ، گرین ٹاون، بھٹہ چوک، علی پارک، آر اے بازار، گلستان پارک، نشاط کالونی میں بجلی مسلسل بند ہے۔ جبکہ قلعہ گجر سنگھ، گڑھی شاہو، دھرم پورہ، صدر، گلبرگ، علامہ اقبال ٹاون میں بھی بجلی وقفے وقفے سے بند کی جا رہی ہے۔ 
  • بجلی
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now