بدھ , 03 نومبر 2021ء
(235) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ مانگا منڈی میں عبدالرؤف نامی پولیس کانسٹیبل کے ڈیرے پر خواتین کانسٹیبلوں سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں نوجوان کے ناچنے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نےکارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر اشتیاق خان کو معطل جبکہ تین خواتین اہلکاروں سمیت 10 اہلکاروں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے۔ ترجمان آپریشنز ونگ نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل شاہد، کانسٹیبل عبدالرقیب، کانسٹیبل عمر، کانسٹیبل شکیل، کانسٹیبل عبدالرؤف، کانسٹیبل عابد، کانسٹیبل ندیم، لیڈی کانسٹیبل انیتا، صائمہ اور عائشہ کے نام شوکاز نوٹس میں شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سےایس ایس پی آپریشنز کو واقعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہےکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں۔