جمعرات , 29 اپریل 2021ء
(282) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ نواب ٹاؤن میں پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نواب ٹاؤن ماجد بشیر اور انکے عملے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے دونوں افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق زیرحراست افراد منشیات فروش ہیں۔ دورانِ تلاشی ملزمان کے قبضے سے 93 کلو گرام چرس برآمد کرنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے انھیں حوالات منتقل کردیا۔