جمعہ , 15 جنوری 2021ء
(239) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں ایس پی پولیس دوست محمد کی زیر قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کےخلاف آپریشن کیا گیا۔ جس میں کاہنہ پولیس نےکارروائی کرکے موٹر سائیکل چور گروہ کے 3 ارکان گرفتار کر لئے۔ پولیس کے مطابق ان کے قبضہ سے 8 موٹر سائیکلیں، 3 پستولیں اور گولیاں برآمد ہوئیں جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جبکہ ایک اور کارروائی میں ساندہ پولیس نے موبائل چور گینگ کے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ دورانِ کر تلاشی ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 22 موبائل فون، 1 لیپ ٹاپ، پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ جس پر انکے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کو گرفتار کرلیا۔