اتوار , 02 مئی 2021ء
(501) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں تھانہ کے باہر سے پولیس افسر کی کار چوری ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس افسر مجید اصغر نے تھانے کے باہر گاڑی کھڑی کی اور تھانے کے اندر چلا گیا جب واپس آکر دیکھا تو گاڑی کو غائب پایا جس پراس نے مقدمہ درج کروادیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیااور کہا کہ اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے، ملزمان کو پکڑنے کی کوشش جاری ہے جنہیں جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔