جمعرات , 05 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

پتنگ بازی کو پولیس روکنے میں ناکام، ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی

پتنگ بازی کو پولیس روکنے میں ناکام، ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی
پیر , 01 مارچ 2021ء (447) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل نہ رُک سکا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کا رہائشی ذیشان موٹرسائیکل پر سفر کرکے گھر جا رہا تھا کہ اچانک قاتل ڈور کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں اس کا چہرہ شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نے طبی امداد کے لئے اُسے ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے لڑکے کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی تاہم سی سی پی او غلام محمد ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے  ڈی آئی جی آپریشن کو علاقہ کے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ ترجمان لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
  • پولیس
  • شاہدرہ ٹاؤن
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now