بدھ , 09 جون 2021ء
(476) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرکے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد پتنگ فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ تاہم دورانِ تلاشی پولیس نے ملزمان کے قبضے سے درجنوں پتنگیں اور قاتل ڈور کی درجنوں چرخیاں برآمد کرلیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے، دونوں کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے اس قاتل کھیل پر پابندی عائد ہے۔ اس کھیل میں استعمال ہونے والی ڈور کی زد میں آکر ہر سال متعدد افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔