بدھ , 13 جنوری 2021ء
(176) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں پولیس نے اشتہاری اور مفرور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ تھانہ شادمان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے تمام وسائل کو بروکار لاکر 4 مقدمات میں نامزد 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان چوری، فراڈ، دھوکہ دہی اور جعلی چیک فراہم کرنے کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان میں عثمان اور دانش شامل ہیں۔ ایس ایچ او شادمان اویس نے کہا کہ ملزمان کو مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے ایس ایچ او شادمان اور انکے عملہ کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاری ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔