منگل , 12 جنوری 2021ء
(196) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرکے رکشہ ڈرائیور کے روپ میں وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اکیلی سواری خصوصا خواتین کو نشانہ بناتے تھے۔ دورانِ تلاشی ان کے قبضہ سے2 موٹر سائیکلیں ،1 آٹو رکشہ، نقدی رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے 8 وارداتوں کا انکشاف کرلیا۔ گرفتار افراد کی شناخت الیاس، سرفراز اور وسیم کے نام سے ہوئی ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے گئے اور مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن اور انکے عملہ کو شاباش دی۔ اس موقعے پر ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرہ ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔