پیر , 29 مارچ 2021ء
(351) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں جوبلی ٹاؤن نزد شاہراہ قائدِ اعظم پر واقع چڑیا گھر میں جانور بیمار ہونے لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق شیر، چیتا، ریچھ اور زیبرا بیماری میں مبتلا ہوگئے۔ زو اننتظامیہ نے بیمار جانوروں کو پُرسکون موت سُلانے کا فیصلہ کر لیا اور بتایا کہ ٹونی(شیر) اور کاجل(شیرنی) سمیت دیگر بیمار جانوروں کے الٹراساؤنڈ اور بلڈ ٹیسٹ کروائے گئے ہیں رپورٹیں آنے پر جانوروں کی بیماری کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔ انتظامیہ نے مزید بتایا کہ شیر اور شیرنی بیماری کی وجہ سے زندگی کے آخری مراحل طے کر رہے ہیں جبکہ دیگر 2 شیروں کی پچھلی ٹانگیں مفلوج ہیں، تاہم انھیں ہلاک کرنے کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ بیماری دیگر جانوروں میں منتقل ہونے سے روکنے کے لئے یہ عمل کیا جارہا ہےاور آخری کوشش کی جارہی ہے کہ علاج کے ذریعے اُن کی حالت میں بہتری لائی جاسکے اور ان جانوروں کی جان بچائی جاسکے۔