پیر , 05 اپریل 2021ء
(368) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ مصری شاہ میں ایل ڈی اے کی جانب سے2017 سے تاخیرکے شکار ِاک موریہ پُل کو مکمل کرنے کا پلان مرتب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائیریکٹر جنرل لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی احمد عزیز تارڑ نے پُل سے ملحقہ اراضی کو اکوائر کرنے کی منظوری دے دی۔ منظور شدہ دستاویزات کے مطابق پُل کے ساتھ 4 کنال پر محیط اراضی کو خالی کروایا جائے گا اور متاثرین کو 4 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔