پیر , 04 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

عوام پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں، ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال

عوام پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں، ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال
جمعہ , 25 ستمبر 2020ء (136) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت  انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی سی آفس لاہور نادر ہال میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ تیسرے روز کی انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس طلب کیا گیا.تمام افسران نے ڈی سی لاہور دانش افضال کو اپنے اپنے علاقوں میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی. زیرو ہاؤسز، لاکڈ ہاؤسز ، ٹیلی شیٹس، ڈور مارکنگ اور فنگر مارکنگ کے حوالے سے بتایا گیا۔. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے پولیو افسران اور پولیو ورکرز کو فیلڈ میں مزید متحرک رہنے کی ہدیت کی. افسران پولیو ورکرز کی فیلڈ میں حاضری کو سختی سے مانیٹر کریں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے  اور کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس طلب کیا جا رہا ہے. عوام الناس بھی پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلائیں.
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now