اتوار , 14 فروری 2021ء
(425) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں گارڈن ٹاؤن کے ابوبکر بلاک میں موجود قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان بامقابلہ ساؤتھ اقریقہ کرکٹ میچ کے فائنل مقابلہ کا انعقاد ہوا۔ میچ کے آغاز میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور انکا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا کیونکہ پاکستانی باؤلرز نے اپنی باؤلنگ سے ناصرف رنز روکے بلکہ ابتدائی کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں بھی کامیاب رہے۔ کھیل کے اختتام تک گراؤنڈ پر آل راؤنڈر حسن علی اور محمد نواز چھائے رہے، جنہوں نے آخری اوور میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
حسن علی نے چھکا لگا کر میچ کا اختتام کیا۔ انہوں نے 1 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 20 رنز جبکہ محمد نواز نے 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 18 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
میچ کے شروعات میں اوپنر بلےباز محمد رضوان نے بھی اپنی بلے بازی کے شاندار جوہر دکھائے۔ انہوں نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے صرف 30 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 42 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان بابر اعظم نے بھی اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے 30 گیندیں کھیل کر 5 چوکے اور 1 چھکا مارا جس سے وہ 44 رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ حیدر علی نے 15 رنز، حسین طلعت نے 5 رنز، آصف علی نے 7 رنز اور فہیم اشرف نے 10 رنز بنا ئے۔ پاکستانی ٹیم نے 4 .18 اوور کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان قادر، حسن علی، محمد نواز اور اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والے زاہد محمود نے شاندار باؤلنگ کی۔ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے زاہد محمود نے 3، حسن علی نے 2، محمد نواز نے 2 جبکہ عثمان قادر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ساؤتھ افریقہ کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئےجانیمین میلان نے 27 رنز، ریزا ہینڈرکس نے 2 رنز، جے جے سمٹس نے 1 رن، پیٹی وان نے 16 رنز، ہینرچ نے 0 رن، اینڈائل نے 0 رن، پیٹورئیس نے 9 رن اور بورجن نے صرف 10 رنز بنائے۔
تاہم ڈیوڈ ملر نے پاکستانی ٹیم کے خلاف اچھے کھیل کامظاہرہ پیش کرتے ہوئے قومی ٹیم کو پریشان کئے رکھا۔ انہوں نے آخری اوور میں 4 چھکے مار کر اپنی ٹیم کے سکور کو 164 رنز تک پہنچایا اور صرف 45 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 85 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ میچ کے اختتام قومی ٹین کی فتح پر ہوا اور پاکستان نے سیریز1 - 2 سے جیت لی۔