ہفتہ , 14 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

پاکستان کسان اتحاد کا ٹھوکر نیاز بیگ پر دھرنا

پاکستان کسان اتحاد کا ٹھوکر نیاز بیگ پر دھرنا
منگل , 03 نومبر 2020ء (558) لوگوں نے پڑھا
 کسان ٹھوکر نیاز بیگ پر پہنچنا شروع ہو گئے۔ پاکستان کسان اتحاد نے مطالبات کی منظوری تک لاہور میں داخل ہونیوالی ٹریفک کیلئے راستہ بند کرنا شروع کر دیا۔ تفصیل کے مطابق مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار کہتے ہیں حکومت پنجاب میں گندم کا ریٹ 2000 کرے جبکہ سندھ میں 2 ہزار کر دیا گیا ہے۔ چئیرمین کسان اتحاد چوہدری انور نے مطالبہ کیا ہے حکومت بجلی کے ٹیوب ویل ریٹ فی یونٹ 5 روپے 35 کرے۔ کھاد کی سبسڈی میں قیمت کم کی جائے اور ٹوکن سسٹم کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا پنجاب بھر میں کسان مارکیٹ قیام کو عمل میں لایا جائے۔ اس بار جب تک مطالبات پورے نہیں ہو جاتے دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔ ملک ذوالفقار دوسری جانب پنجاب بھر سے رات گئے سے ٹھوکر نیاز بیگ پر پہنچنے والے کسانوں کیلئے ناشتے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، وہ کہتے ہیں تمام کسانوں کیلئے وسیع کھانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا، ملک ذوالفقار اس بار اپنے مطالبات کی منظوری تک یہاں بیٹھیں گے۔
  • انتظامیہ
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now