پیر , 01 مارچ 2021ء
(644) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے جیل روڈ پر واقع ریس کورس جیلانی پارک میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے بہار کی آمد پر جشنِ بہاراں میلے کا انعقاد کیا۔ جس میں جیلانی پارک کو دلہن کی طرح سجایا گیا۔ میلہ دیکھنے، گھومنے اور تفریح کے لئے پارک میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میلے میں موجود بچوں کا کہنا تھا کہ جھولوں میں بیٹھ کر بہت لطف اندوز ہوئے۔ پی ایچ اے کی جانب سے مختلف ثقافتوں کو اجاگر کرنے کے لئے اسٹال لگائے گئے۔ جس میں ملک بھر کی ثقافتی اشیاء کی نمائش کی گئی۔ میلے کو شہریوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔