بدھ , 28 اکتوبر 2020ء
(348) لوگوں نے پڑھا
جگہ ہونے کے با وجود اورنج ٹرین کے سٹیشنز پارکنگ سٹینڈ سے محروم۔ عملہ اور شہریوں کو موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں پارک کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ صرف علی ٹاؤن اور جی پی او سٹیشن پر پارکنگ کی سہولت موجود ہیں۔ باقی ماندہ 24 سٹیشنز پارکنگ سٹینڈز سے محروم، اس سلسلے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر اقرار حسین کہتے ہیں ہر سٹیشن کیساتھ موجود کچھ اراضی پارکنگ کیلئے مختص ہے باقاعدہ پارکنگ کیلئے جلد سٹینڈز بنائیں گے۔