اتوار , 15 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

اورینج ٹرین، 8 روز میں 5 لاکھ 85 ہزارشہریوں نے سفرکیا، 2 کروڑ 34 لاکھ روپے آمدنی ہوئی

اورینج ٹرین، 8 روز میں 5 لاکھ 85 ہزارشہریوں نے سفرکیا،  2 کروڑ 34 لاکھ روپے آمدنی ہوئی
بدھ , 04 نومبر 2020ء (675) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں  اورنج ٹرین منصوبہ کے پہلے آٹھ روز کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ آپریشن شروع کرنے سے لے کر پیر کے روز تک 5 لاکھ 85 ہزار سے زائد شہریوں نے سفر کیا جس سے 2 کروڑ 34 لاکھ روپے ریونیو حاصل ہوا۔ 17 ہزار 426 مسافروں کو جرمانے بھی کیے گئے۔اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کے آپریشن کو 8 روز گزر گئے۔ زندہ دلان لاہور کی جانب سے منصوبے کو بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اورنج ٹرین پر مسافروں کی تعداد میں بتدریج اضافے کا رجحان جاری ہے۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے 8 روز میں مسافروں کی تعداد، ریونیو اور جرمانوں کی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق 26 اکتوبر سے 2 نومبر تک 5 لاکھ 85 ہزار 571 مسافروں نے میٹرو ٹرین میں سفر کیا۔ یکم نومبر بروز اتوار ایک لاکھ 22 ہزار 183 مسافروں نے اورنج ٹرین میں سفر کیا۔ جمعہ 30 اکتوبر کو ایک لاکھ 14 ہزار 194 مسافر ٹرین میں سوار ہوئے۔ جمعرات 31 اکتوبر کو 79260 نےمیٹرو ٹرین میں سفر کیا۔ 26 اکتوبر کو 49824، 27 اکتوبر کو 55738 اور 28 اکتوبر کو 53390 مسافروں نے سفر کیا۔ 2 نومبر کو 55 ہزار 891 مسافروں نے ٹرین میں سواری کی۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو آٹھ روز میں 2 کروڑ 34 لاکھ 22 ہزار 840 روپے کا ریونیو حاصل ہوا۔90 منٹ سے زائد ٹرین سٹیشن پر رہنے والوں کو کئے گئے جرمانوں سے 6 لاکھ 97 ہزار 40 روپے کا ریونیو ملا۔ اورنج ٹرین منصوبہ ایک روز میں اڑھائی لاکھ مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کی گنجائش رکھتا ہے۔
  • ریل
  • سفر

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now