منگل , 05 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

لیسکو کے نادرن سرکل میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،متعدد پکڑے گئے

لیسکو کے نادرن سرکل میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،متعدد پکڑے گئے
بدھ , 09 ستمبر 2020ء (118) لوگوں نے پڑھا
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای نادرن محمد آصف مجید کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔ فیلڈ اسٹاف نے بند روڈ، ساندہ، نواں کوٹ،گلشن راوی، ڈھولنوال، کالا خطائی روڈ،رچنا ٹائون ،علی پارک،شاہدرہ، جیا موسیٰ ،امین پارک،کر یم پارک، بیگم کوٹ، قلعہ محمدی ، بلال گنج، شاہ عالم گیٹ،بھاٹی گیٹ اورشرقپور سب ڈویژنز کے زیرِ انتظام علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران1050کنکشنز چیک کئے گئے جہاں دوران چیکنگ33 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ایس ای محمد آصف مجید کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں19میٹر ڈائریکٹ سپلائی ،02ڈسپلے اوپن،03 ڈسپلے واش03،میٹر ڈیڈ سٹاپ جبکہ06مختلف نوعیت کے کیسز تھے۔تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکی78,004یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ پکڑے جانے والی19 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ ایس ای محمد آصف مجید نے کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقوم کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now