بدھ , 27 جنوری 2021ء
(460) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں پولیس کی تمام تر کوششوں کے باوجود ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی، ایک اور شخص مزاحمت پر اپنی جان گنوا بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق فیروزپور روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے شہری کو گولی مار دی جس سے وہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ملزمان نقد رقم اور دیگر سامان سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے کہا کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انھیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔