منگل , 06 اپریل 2021ء
(230) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ پنجاب سوسائٹی میں پولیس نے کارروائی کرکے 1 شخص کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے اور اسکی ویڈیو بناکرسوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے جرم میں ملزم محمد شاہ زیب کوایس پی کینٹ صاعد عزیز کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سے پستول بمعہ گولیاں برآمد ہونے کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔