جمعہ , 01 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

باغبان پورہ ڈکیتی میں مزاحمت پرفائرنگ سے 1 شخص ہلاک، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی

باغبان پورہ  ڈکیتی میں مزاحمت پرفائرنگ سے  1 شخص ہلاک، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی
جمعرات , 08 اکتوبر 2020ء (176) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر 50 سالہ شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ باغبان پورہ پولیس کے مطابق 50 سالہ عزیز اپنے دوست خالد کے ساتھ اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ 2 ڈاکوؤں نے اسے روک لیا۔عزیز نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈاکو واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔ لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں مبینہ مقابلے میں ایک پولیس اہل کار زخمی ہو گیا، ایک ڈاکو پکڑا گیا۔ اسلام پورہ کے علاقے سنت نگر میں ہندو کیمپ کے قریب 2 ڈاکو ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ شہریوں نے انہیں گھیر لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے ایک اہل کار زخمی ہو گیا، شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا اور اس کی پٹائی کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ دوسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔ ادھر لاہور کے نواحی علاقے مانگا منڈی سے فیض آباد جانے والی سڑک پر مبینہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے 12 سالہ لڑکے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے جو ہٹھار گاؤں کے رہائشی ہیں، فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہو گئے جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now