جمعرات , 25 مارچ 2021ء
(489) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں جوبلی ٹاؤن نزد شاہرہ قائدِ اعظم پر واقع چڑیا گھر میں کساوری نامی پرندہ ہلاک ہوگیا۔ کساوری چڑیا گھر میں موجود سب سے پرانا پرندہ تھا اور 56 سال سے یہاں مقیم تھا اور اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور تھا۔ لوگ خصوصاً چھوٹے بچے جب چڑیا گھر آتے تو پرندے کو دیکھ کو انتہائی خوش ہوتے۔ پرندے کی اچانک واقع ہوجانے والی موت کی وجہ جاننے کے لئے پارک انتظامیہ کی جانب سے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجوا دیا گیا۔