بدھ , 04 نومبر 2020ء
(209) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا گزشتہ رات کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے اور مقررہ وقت پر دکانوں اور ریسٹورنٹس کو بند کروانے کے لئے متحرک رہے.کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی شکایت پر *مین بلیوارڈ گلبرگ اور لاہور سنٹر میں کاروائیاں* کی گئیں. *17 دکانوں سمیت راڈو واچ لیڈر* شپ کو مین بلیوارڈ اور *16 دکانوں کو لاہور سنٹر* میں سیل کر دیا گیا. *مجموعی طور پر 33 دکانوں* کو سیل کیا گیا. جبکہ *07 ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے کے بعد کھلا ہونے* پر سیل کر دیا گیا.ریسٹورنٹس میں *برننگ، گانچے ، موکا، بمبو یونین، گلوریہ جینز، پیتھوس* اور دیگر کو سیل کر دیا گیا.ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے مقررہ وقت رات 10 بجے تک دکانوں اور ریسٹورنٹس کو بند کروانے کی سختی سے ہدایات جاری کر رکھی ہیں.جو دکانیں اور ریسٹورنٹس وقت کی خلاف ورزی کریں گی ان کو سیل کر دیا جائے گا. کورونا ایس او پیز کے تحت دکانوں اور ریسٹورنٹس کو سیل کیا جا رہا ہے.