جمعرات , 17 ستمبر 2020ء
(123) لوگوں نے پڑھا
ضلعی انتظامیہ لاہور انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف عمل ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کا جی او آر ون کا دورہ، پولیو ورکرز کو دی جانے والی ٹریننگ کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا گیا.انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں دی جانے والی ٹریننگ کے معیار کو چیک کیا. پولیو ورکرز کو دی جانے والی ٹریننگ کو اپنی نگرانی میں مانیٹر کیا اور پولیو ورکرز کی اصلاح کی۔ ٹریننگ کے قواعد و ضوابط کا جائزہ لیا گیا۔ شہر کے 09 زونز میں پولیو ورکرز کو ٹریننگ دینے کا عمل جاری ہے۔ ٹریننگ میں بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور انسداد پولیو مہم کو پہلے سے بھی زیادہ مؤثر اور بہترین بنانے کے لئے پوری طرح سے متحرک ہے