بدھ , 09 ستمبر 2020ء
(120) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطا بق امیدواروں کی درخواستوں پر غور کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے فاطمہ جناح ہاسٹل میں شعبہ باٹنی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر تحریمہ افتخار،اقبال ہا سٹل میں شعبہ عربی اورعلو م اسلامیہ سے ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر محمد عابد ندیم،نیو ہا سٹل میں شعبہ معا شیات کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر بابر عزیز،بوائز ہوسٹل کالا شاہ کا کو میں چیئرپرسن فیزیکل ایجو کیشن ڈاکٹر آصف علی جبکہ قائد اعظم ہو سٹل میں لیکچرار محمد عرفان رندھا وا کو سپرنٹنڈنٹ تعینا ت کر دیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ پہلی بار یو نیورسٹی میں میرٹ کی بنیاد پر سپرنٹنڈنٹس کو تعینا ت کیا گیا ہے۔قبل ازیں وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے اسسٹنٹ پروفیسر صدیق اعوان کو ڈائریکٹر انٹرمیڈیٹ اسٹڈیز کی ذمہ داریا ں سونپی۔اس موقع پر ڈاکٹر زیدی نے سابق ڈائریکٹر انٹرمیڈیٹ اسٹڈیز ڈاکٹر طارق رضوان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طارق رضوان انٹرمیڈیٹ کی بہتری کے لئے کام کرنے والی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔