جمعرات , 12 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

پنجاب میں تحصیل سطح پر نئے سٹیڈیم اورگراؤنڈ بنائے جائیں گے، وزیر اعلی عثمان بزدار

پنجاب میں تحصیل سطح پر نئے سٹیڈیم اورگراؤنڈ بنائے جائیں گے، وزیر اعلی عثمان بزدار
منگل , 27 اکتوبر 2020ء (319) لوگوں نے پڑھا
وزیر اعلی ہاوٗس لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزیر کھیل وامورنوجوانان رائے تیمور خان بھٹی  سے ملاقات کی۔  ملاقات میں رائے تیمور خان بھٹی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کودو سالہ محکمانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے شائع کردہ سپورٹس نیوز لیٹر بھی پیش کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے محکمہ سپورٹس و یوتھ افیئرزکی کارکردگی کو سراہا اور سپورٹس نیوز لیٹر کے اجراء کی بھی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مزید محنت اورجانفشانی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحصیل اورنچلی سطح پر نئے سٹیڈیم اورگراؤنڈ قائم کیے جائیں گے۔ پنجاب گیمز کی بحالی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا نمایاں کارنامہ ہے۔ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس سکول بنائے جائیں گے۔ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں سپورٹس کمپلیکس بنائیں گے۔ خواتین کے لئے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر مخصوص جمنیزیم بنائے جائیں گے۔ 
  • انتظامیہ
  • کھیل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now