پیر , 12 اکتوبر 2020ء
(743) لوگوں نے پڑھا
آئندہ تعلیمی سال2021 -22 کے لیے پنجم تک یکساں تعلیمی نصاب کا ملک بھر میں نفاذ کیا جائے گا۔ جس کےلیے وفاقی وزرات تعلیم نے نصاب سازی کا کام مکمل کر لیا ہے۔اور وفاق کی جانب سے ہی صوبوں کو نصاب کی سافٹ کاپی فراہم کی جائیگی ۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ 16 نومبر تک وفاق کی جانب سے پنجم تک کے نصاب کی سافٹ کا پی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کو فراہم کر دی جائے گی۔جس کے بعد بورڈ درسی کتب کی چھپائی کے لیے ٹینڈر دے گا۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی نئے تعلیمی سال کے لیے تدریسی کتب کی چھپائی کے لیے پری کوالیفکیشن کا عمل جاری ہے ،جو آئندہ چند روز میں مکمل ہو جائیگا۔ جس کے بعد بورڈ کاغذ کی خریداری کا عمل مکمل کر ے گا ۔ تاہم پی سی ٹی بی نے ابھی کاغذ کی خریداری نہیں کی آئندہ دو ماہ کے دوران کاغذ کی خریداری کے حوالےسے پی سی ٹی بی ٹینڈر کرے گا اور کم سے کم بولی دینے والےسے کاغذ کی خریداری کی جائے گی اس بارے میں بورڈ حکام نے کہا ہے کہ درسی کتب کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کے حوالےسے بھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے ۔جب تک بورڈ کاغذ کی خریداری مکمل نہیں کر لیتا ۔ نصابی کتب کی قیمتوں کے حوالےسے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے ۔