جمعہ , 04 ستمبر 2020ء
(51) لوگوں نے پڑھا
قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے چیف انجینئر ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلا ننگ ایجنسی مظہر حسین کو گرفتار کرلیا، اُن پر 70 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثہ جات و بینک اکاؤنٹ بنانے کا الزام ہے۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ مظہر حسین کو شریک ملزم انجم ذیشان سمیت گرفتار کیا گیا ہے، دونوں کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ نیب لاہور کا کہنا ہے کہ ملزم پر 70 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثہ جات و بینک اکاؤنٹ بنانے کا الزام ہے، ملزم مظہر حسین ایل ڈی اے میں بطور چیف انجینئر بھی تعینات رہے۔ نیب حکام نے بتایا کہ دوران تعیناتی ملزم نے 50 کروڑ مالیت کےاثاثہ جات اپنے اور اہل خانہ کے نام بنائے۔ نیب لاہور نے ملزم مظہر حسین کیخلاف گزشتہ سال مبینہ مالی غبن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا تھا۔