جمعہ , 11 ستمبر 2020ء
(162) لوگوں نے پڑھا
ضلعی انتظامیہ لاہور ، بے گھر افراد کو پناہ گاہوں میں جبکہ بھکاریوں اور نشہ کے عادی افراد کو بھکاری ہاؤسز میں منتقل کرنے کے حوالے سے پوری طرح سے متحرک ہے.اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری رات گئے تک فیلڈ میں موجود رہے.تحصیل سٹی کے علاقے چوبرجی سمیت مختلف علاقوں کے دورے کئے گئے.سڑکوں پر موجود بھکاریوں اور نشہ کے عادی افراد کو بھکاری ہاؤسز میں منتقل کروایا گیا.جبکہ بے گھر افراد کو اپنی نگرانی میں پناہ گاہوں میں منتقل کروایا.بذریعہ شٹل سروس پناہ گاہوں اور بھکاری ہاؤسز میں منتقل کیا گیا.مجموعی طور پر چوبرجی کے علاقے سے تقریباً 30 افراد کو پناہ گاہوں اور بھکاری ہاؤسز میں منتقل کروایا گیا.چوبرجی کے علاوہ تحصیل سٹی کے اور بھی مختلف علاقوں سے بے گھر افراد کو پناہ گاہوں جبکہ نشہ کے عادی افراد اور بھکاریوں کو بھکاری ہاؤسز منتقل کروایا گیا. آپریشن رات 12 بجے تک جاری رہا. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر بے گھر افراد کو پناہ گاہوں میں جبکہ نشہ کے عادی افراد اور بھکاریوں کو بھکاری ہاؤسز میں منتقل کیا گیا ہے. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے سڑکوں کو کلئیر کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں.