پیر , 04 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

موٹر وے زیادتی کیس، خود گرفتاری دینے والا وقار رہا

موٹر وے زیادتی کیس، خود گرفتاری دینے والا وقار رہا
جمعہ , 02 اکتوبر 2020ء (178) لوگوں نے پڑھا
لاہور پولیس نے موٹر وے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں خود کو قانون کے حوالے کرنے اور کیس کی تحقیقات میں مدد دینے والے وقار الحسن کو رہا کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس میں الزام آنے کے بعد خود گرفتاری دینے والے وقار الحسن کو 20 روز تک حراست میں رکھا گیا، اس دوران وقار کا ڈی این اے سیمپل بھی زیادتی کا شکار خاتون سے میچ نہیں ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ وقار الحسن سے ہونے والی تفتیش کی مدد کے بعد اس کیس کے دوسرے ملزم شفقت کو گرفتار کیا گیا جبکہ کوئی کیس نہ ہونے کے باعث وقار الحسن کو رہا کر دیا گیا ہے۔ خود کو قانون کے حوالے کرنے والے وقار الحسن کو متاثرہ خاتون نے پہچاننے سے انکار کر دیا تھا، وقار الحسن نے دورانِ تفتیش پولیس کو بتایا تھا کہ کیس کے مرکزی ملزم عابد کے ساتھ شفقت نامی شخص وارداتوں میں ملوث ہے جو بہاولنگر کا رہائشی ہے، وقار الحسن کے اس بیان پر پولیس نے ملزم شفقت کو گرفتار کیا تھا۔موٹر وے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد تاحال مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے کوششیں جاری ہیں اور مختلف مقامات پر مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کی 9 تاریخ کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر 2 افراد کی جانب سے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا2ملزمان نے پیٹرول ختم ہونے کے باعث موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا تھا، سڑک کے کنارے لگی جالی کو کاٹنے کے بعد جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کے پاس موجود طلائی زیورات اور نقد رقم لے کر فرار ہو گئے تھے۔
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now