منگل , 05 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

موٹروے زیادتی کیس: ابتدائی تحقیقات کے مطابق زیر حراست ملزم وقار واقعے میں ملوث نہیں، پنجاب پولیس، متاثرہ خاتون نے بھی شناخت سے انکار کردیا

موٹروے زیادتی کیس:  ابتدائی تحقیقات کے مطابق زیر حراست ملزم  وقار واقعے میں ملوث نہیں، پنجاب پولیس، متاثرہ خاتون نے بھی شناخت سے انکار کردیا
پیر , 14 ستمبر 2020ء (87) لوگوں نے پڑھا
پنجاب پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور موٹر وے زیادتی کیس میں زیر حراست وقار الحسن ابتدائی تحقیقات میں واقعے میں ملوث نہیں پایا گیا ہےتاہم ڈی این اے رپور ٹ آنے کے بعد ہی اس بات کا حتمی فیصلہ ہوسکے گا۔ واضح رہے کہ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم وقار الحسن نے گزشتہ روز سی آئی اے ماڈل ٹائون پولیس کو ازخود گرفتاری دی تھی۔ ملزم نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ میں بیگناہ ہوں جبکہ خاتون نےبھی شناخت سے انکار کردیا ہے،تاہم ملزم کاڈی این اے سیمپل لے لیاگیا ہے۔ ملزم نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ وقوعہ کے روزاستعمال ہونے والی سم میرے سالے عباس کےپاس ہے،وہ جلدگرفتاری دیگا جبکہ ایک پولیس افسر نے انکشاف کیاہے کہ ملزم وقارخودپیش نہیں ہوا اس کو چھاپہ مارکر گرفتار کیا گیا ہے۔ شیخوپورہ پولیس کے ترجمان کے مطابق وقار کاکوئی سابقہ کریمنل ریکارڈ نہیں ہے۔ کیس میں مرکزی ملزم عابد تاحال گرفتار نہ ہوسکا،پولیس نے2بھائی اور والدکوحراست میں لے لیا،عابدکے اہل علاقہ بھی پھٹ پڑے ہیں ان کاکہناتھاکہ ملزم عابد اور اس کے گھروالے جھگڑالو، چوری چکاری میں ملوث رہتے تھے۔ دوسری طرف پولیس حکام نے واٹس ایپ کے ذریعے ملزم وقارالحسن کی ویڈیو متاثرہ خاتون کو بھیجی تو خاتون نے بھی ملزم وقار کی شناخت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقار واقعے میں شامل نہیں تھا۔ دوسری جانب وقار الحسن کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا ملزم ہوتا تو خود پولیس میں پیش کیوں ہوتا؟ وقار الحسن کی والدہ نے یہ بات ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا ایک بیٹا بیمار ہے، وقار کو جب واقعے کا پتہ چلا تو اس نے کہا کہ میں پیش ہو رہا ہوں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل ہے کہ انصاف کیا جائے۔ وقار کی والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے نمازی اور پرہیزگار ہیں، ان کی زندگی بخش دی جائے، وقار الحسن کی قلعہ ستار شاہ میں موٹر سائیکل مرمت کی دکان ہے۔ ملزم کی والدہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے بیٹے وقار میں کوئی عیب ہوتا تو وہ پیش نہ ہوتا، اس کی 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے ہیں۔
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now