منگل , 22 ستمبر 2020ء
(86) لوگوں نے پڑھا
دستک بلڈ ڈونرز سوسائٹی رائے ونڈ کی انتظامی کمیٹی کا ماہانہ اجلاس فور سٹار رئیل اسٹیٹ کے دفتر میں ہوا۔ جس میں دستک کے ممبران کے علاوہ علاقے کی کاروباری و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ شیخ عبدالوحید مجاہد، چوہدری عابد رشید خاں، محمد مجاہد جبکہ کوٹ رادھاکشن بلڈ ڈونر سوسائٹی کے وفد میں سے افتخار احمد، شاہزیب اور عبدالقدوس نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ اس کے بعد سابقہ کارروائی کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کے اہداف طے کیے گیے