جمعہ , 01 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

میٹرو بس،نئی آپریشنل بولی سےخزانے کو3سو کروڑ کی بچت

میٹرو بس،نئی آپریشنل بولی سےخزانے کو3سو کروڑ کی بچت
جمعہ , 16 اکتوبر 2020ء (229) لوگوں نے پڑھا
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور میٹرو بس سسٹم کو آپریٹ کرنے کی بولی میں اربوں روپے کی بچت سے نئی مثال قائم کی ہے میٹرو بس سسٹم کو آپریٹ کرنے کی بولی سابقہ دور کی نسبت20فیصد کم رہی جس سے قومی خزانے کو3سو کروڑ روپے سے زائد کی بچت ہو گی۔وہ پنجاب حکومت اور مختلف کمپنیوں کے مابین مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔پہلی مفاہمتی یادداشت ویڈااینڈ ایمیزا کمپنی اور پنجاب حکومت کے مابین ہوئی ویڈاکمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرمحمد میکائل خان جبکہ مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سبطین فضل حلیم نے دستخط کئے۔ اس کے تحت نجی کمپنی اور پنجاب حکومت کے مابین لاہور میٹرو بس کی پریکیورمنٹ، آپریشنز اور دیکھ بھال سے متعلق امور نمٹائے جائیں گے۔ دوسری یادداشت پنجاب حکومت اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن اور جی سی ایس پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین ہوئی جس پر جنرل مینجر مارکیٹینگ اینڈ سیلزسید عامر جاویداور مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سبطین فضل حلیم نے دستخط کئے۔ اس معاہدے کی رو سے لاہورمیٹرو بس سروس کی ٹکٹنگ اور خودکار نظام کے تحت کرائے کی وصولی سے متعلق معاملات نمٹائے جائیں گے۔ تقریب میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ شہریار سلطان، مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سبطین فضل حلیم،جنرل مینجر (آپریشنز) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری(پلاننگ) ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ محمد ذولقرنین، پراجیکٹ ڈائریکٹرٹرانسپورٹ پلاننگ یونٹ ڈاکٹر وسیم اکرم اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔
  • سفر

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now