بدھ , 13 جنوری 2021ء
(217) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں مغل پورہ پولیس نے کارروائی کر کے معصوم بچی کو زیادتی کانشا نہ بنا نے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بچی کو اس کے سوتیلے نانا نے زیادتی کانشانہ بنایا اور پھر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکےملزم کی تلاش شروع کردی تھی۔ تاہم ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان لاہور نے بتایا کہ ملزم اکرم کو پولیس نےچند گھنٹوں میں ضلع وہاڑی تحصیل میلسی سے گرفتار کر لیا گیا ہےاور اس کے خلاف کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔