جمعرات , 28 مارچ 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

پسند کی شادی جرم بن گئی، بہنوئی کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا

پسند کی شادی جرم بن گئی، بہنوئی کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا
منگل , 01 جون 2021ء (229) لوگوں نے پڑھا
نشتر کالونی میں نوجوان کو پسند کی شادی کرنا مہنگا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق ج نامی شخص کے گھر پر اس کے سالوں اور ساس نے حملہ کرکے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کراچی کا رہائشی ہے، اس نے ملزمان کی بہن کو گھر سے بھگا کر اس سے شادی کی اور لاہور آکر نشتر کالونی میں رہائش اختیار کرلی۔ لڑکی کے بھائیوں ن اور ا نے مفرور میاں بیوی کی رہائش گاہ کا پتہ کیا ماں اور اپنے دیگر دو ساتھیوں سمیت ان کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے بہنوئی کے ساتھ نارروا سلوک کرتے ہوئے اسے گنجا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔ زیرحراست ملزمان کا کہنا تھا کہ ج نے ہماری اجازت کے بغیر ہماری بہن سے شادی کی جس پر ہم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
  • اذیت
  • پولیس
  • نشتر کالونی
  • بچے اور کنبے
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now