جمعہ , 11 ستمبر 2020ء
(133) لوگوں نے پڑھا
گجرپورہ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کیس میں انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کا اے ٹی ایم استعمال کیا جا رہا تھا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنے والے 2افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔دونوں افراد نے اے ٹی ایم سے ٹرانزیکشن کرنے کی کوشش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔جب کہ ان کے ڈی این اے سیمپل بھی لے لیے گئے۔اس اہم پیش رفت کے بعد مقدمہ مزید مضبوط ہو گیا ہے۔ گرفتار افراد سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کی توقع ہے کیونکہ یہ بہت بڑی پیش رفت ہے۔واضح رہے دو روز قبل سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے خاتون موٹروے پر زیادتی کا نشانہ بن گئی تھی۔