منگل , 01 جولائی 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

سرکاری پرائمری سکولوں میں دوپہر کاکھانامہیاکیاجائے گا

سرکاری پرائمری سکولوں میں دوپہر کاکھانامہیاکیاجائے گا
پیر , 28 ستمبر 2020ء (346) لوگوں نے پڑھا
شہر کے تما م سرکاری پرائمری سکولوں میں طلبہ کو دوپہر کا کھانامہیاکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد ننھے طلبہ کو معیاری خوراک کی فراہمی کے ساتھ ساتھ طلبہ کی انرولنمنٹ بڑھانا اور آوٗٹ آف سکول طلبہ کو سکولوں میں لاناہے۔ فلاحی ادارے کےتعاون سے یہ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے ۔ دوپہر کے کھانے میں روٹی سالن ، چاول،بریانی یا ایسی ہی دیگر اشیا فراہم کی جائیں گی۔جن میں بچوں کے ٹیسٹ اور ان کی غذائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھانافراہم کیا جائے گا۔کھانا مہیا کرنے والی فلاحی تنظیم طلبہ کو تازہ تیار کردہ کھانا کلاس رومز میںہی فراہم کرے گی۔تنظیم کا عملہ کلاسوں میں جاکر طلبہ کو فی کس کے حساب سے کھانا فراہم کرے گا۔ اس حوالےسے مختلف سرو ے سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم چھوٹے بچوں کی اکثریت غذائی قلت کا شکارہے۔ ماہرین کے مطابق سکولوںمیں کھانا فراہم کیے جانے کے منصوبے سے نا صرف زیر تعلیم طلبہ کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا بلکہ والدین بھی بچوں کو سکول بھجوانے کے لیے راغب ہوں گے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی طلبہ کی غذائی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے کو کھانے پینے کی اشیافراہم کرنے کے منصوبے کا آغازکیا تھا جس میں طالبات کو ایک انڈہ فراہم کیا جاتا تھا۔ تاہم یہ منصوبہ زیادہ کامیابی سے آگے نہ بڑھ سکا تھا۔ جلد ہی فلاحی ادارے اور لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے مابین معاہدہ طے پاجائے گا ۔
  • اسکول

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now