پیر , 05 اکتوبر 2020ء
(157) لوگوں نے پڑھا
لیسکو نے گھریلو صارفین کے لئے مہنگے داموں بجلی کی سنگل فیز میٹر خرید لئے ہیں جس سے کمپنی کو چار کروڑ 35لاکھ روپے مالی نقصان ہوا ہے۔لیسکو نے گزشتہ ماہ پانچ لاکھ سنگل فیز میٹر خریدنے کے لئے ٹینڈر منظور کئے ہیں ،نجی کمپنی سےگھریلو صارفین کے لئے سنگل فیز میٹر 1080روپے فی کس میں خریدے گئے ، دوسری جانب گیپگونے سنگل فیز میٹر 993روپے میں خریدے ہیں، لیسکو سٹوروں میں کورونا اور لاک ڈاوٗن کی وجہ سے گھریلو میٹر ختم ہو چکے تھے جس کی وجہ سے نئے کنکشن لگانے کا کام متاثر ہو رہا تھا،صورتحال کی وجہ سے نجی میٹر ساز کمپنیاں بجلی کمپنیوں کو مختلف نرخوں پر میٹر بیچنےمصروف ہیں،پیسکو 1080روپے اور فیسکو نے سنگل فیز میٹر 1124روپے میں میٹر خریدے۔ ذرائع نے کہا کہ ماضی میں میٹر ساز کمپنیاں زائد قیمتوں پر مذاکرات کے بعد رضا کارانہ طور پر قیمتیں کم کر تی رہی ہیں، لیسکو ہیڈ کوارٹر میں تین ماہ سے چیف انجنیئر میٹریل مینجمنٹ کا عہدہ خالی ہے جس وجہ سے سامان کی خریداری میں بدانتظامی کی شکایات پیدا ہو رہی ہیں۔لیسکوکی جانب سے مہنگے میٹر خریدنے پر چیف انجینئر پلاننگ اینڈ ڈوییلپمنٹ سرداراعمانویل نےکہا کہ پییپرا قواعد کے مطابق سب سے کم بولی دینے والی کمپنی کے میٹر خریدنے کے پابند ہیں ،میٹروں کی کمی کی وجہ سے ایمرجنسی کی صورتحال ہے،معاملہ کانوٹس لوں گا، حتمی فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹر کرےگا۔