جمعہ , 01 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

اہم شاہراہیں بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں، لوگوں کو مشکلات

اہم شاہراہیں بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں، لوگوں کو مشکلات
منگل , 20 اکتوبر 2020ء (299) لوگوں نے پڑھا
لاہور کی اہم شاہراہوں کے بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں ،متبادل راستہ نہ ملنے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔لاہور سنٹر سے حفیظ سنٹر تک کا انٹرسیکشن عام ٹریفک کےلئے بند کردیا گیا۔ حفیظ سنٹر کے باہر سڑک بند ہونے سے لبرٹی چوک پر ٹریفک جام رہی،مین بلیوارڈ پر ٹریفک پولیس نے ڈائیورشن لگا رکھی ہیں، لبرٹی چوک میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،لاہور سنٹر سے حفیظ سنٹر تک کا انٹرسیکشن عام ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق چین ون چوک سے جانب حفیظ سنٹر بھی عام ٹریفک کے لئے بند ہے،سی ٹی او سید حماد عابد کا کہناتھا کہ ٹریڈ سنٹر سے لبرٹی ٹریفک رواں دواں ہے، حالی روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے، صدیق سنٹر ٹریفک کو متبادل راستوں پر چلایا جارہا ہے۔سی ٹی او کامزید کہناتھا کہ یوٹرن پر لوڈ بڑھنے سے کلمہ چوک انڈر پاس کو بند کر دیا گیا،لوڈ کم ہونے پر کلمہ انڈرپاس کو دوبارہ کھول دیا جائےگا۔مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ/ ٹریفک ایڈوائزری لاہور سنٹر سے حفیظ سنٹر تک کا انٹرسیکشن عام ٹریفک کے لئے بند ہے، لمحہ بہ لمحہ متبادل روٹس بارے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے،شہری مزید راہنمائی اور مدد کےلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں۔
  • ٹریفک
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now