اتوار , 04 جولائی 2021ء
(659) لوگوں نے پڑھا
چھٹی کے دن لاہور میں انار کلی بازار کی فوڈ اسٹریٹ میں رونق لگ گئی۔ لاک ڈاؤن میں نرمی ہونے کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے انارکلی فوڈ اسٹریٹ کا رخ کیا۔ کچھ لوگ اپنے دوستوں کے ہمراہ آئے جب کے بہت سی فیملیوں نے بھی لذیذ کھانے کھانے اور موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے فوڈ اسٹریٹ کا رخ کیا۔ اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ یہاں کے کھانے خصوصاَ حلوہ پوری، نان چنے اور سری پائے پورے پاکستان میں مشہور ہیں لوگ دور دور سے ان کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے یہاں کا رخ کرتے ہیں جب کے ہمیں یہ آسانی سے میسر ہیں اس لئے ہم ان کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے اس بازار کا رخ کرتے ہیں۔