پیر , 04 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

لاہور میں 475 نیبر ہڈ کونسلز کی فہرستیں جاری کر دی گئیں

لاہور میں 475 نیبر ہڈ کونسلز کی فہرستیں جاری کر دی گئیں
ہفتہ , 19 ستمبر 2020ء (61) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں 475 نیبر ہڈ کونسلز کی فہرستیں جاری کر دی گئیں، نیبر ہڈ کونسلز  کو شہری علاقوں کے مطابق ترتیب دیا گیاہے اور نام بھی شہری علاقوں کے ناموں پر رکھے گئے ہیں۔ پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے تحت پہلے مرحلے میں نیبر ہڈ اور ویلج پنچائیت کونسلز کے انتخابات کروائے جانے ہیں جس کے لئے لاہور کی 475 نیبر ہڈ کونسلز کی فلرستیں جاری کردی گئی ہیں، نیبر ہڈ کانسلز کو شہری علاقوں کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے،  20 ہزار سے 45 ہزارآبادی پرمشتمل نیبر ہوڈکونسلز میں 5 جنرل کونسلرز، 2 خواتین اور ایک اقلیتی نشست ہوگی13 ہزار سے 20 ہزار آبادی والی نیبر ہوڈکونسلز میں 4 جنرل کونسلرز، ایک خاتون کونسلر اور اقلیتی کونسلر منتخب ہوسکے گا،  6 ہزار سے 13 ہزار آبادی والی نیبر ہوڈ کونسلز میں 3 جنرل کونسلرز، ایک خاتون کونسلرجبکہ ایک اقلیتی کونسلر کی نشست رکھی گئی، 6 ہزار تک کی آبادی والی نیبر ہوڈ کونسلز میں 2 جنرل کونسلر ایک خاتون جبکہ ایک اقلتی کونسلر کی نسشت رکھی گئی۔ 2 ہزار سے8 ہزار آبادی والی نیبرہوڈ کونسلز میں 3 جنرل کونسلرز،  ایک خاتون جبکہ ایک اقلیتی سیٹ ہوگی، 2 ہزار تک آبادی والی نیبر ہوڈ کونسلز میں 2 جنرل کونسلرز،  ایک خاتون جبکہ ایک اقلیتی سیٹ ہوگی،  ہر ووٹر تین ووٹ کاسٹ کرے گا ایک جنرل کونسلر، ایک خاتون جبکہ ایک ووٹ اقلیتی کونسلر کو کاسٹ کرناہوگا،  جنرل کونسلرز میں سب سے ووٹ لینے والا ازخود چئیرمین منتخب ہوجائے گا۔
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now