پیر , 07 جون 2021ء
(358) لوگوں نے پڑھا
مناواں کے علاقے چاندنی چوک میں لیسکو کی لاپرواہی کی وجہ سے شہریوں کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ گلیوں میں جگہ جگہ بجلی کی ننگی تاریں لٹک رہی ہیں جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپکے تحت تاروں کو سمیٹنے کی کوشش کرتے ہوئے لیسکو حکام کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ کافی عرصے سے تاریں جگہ جگہ لٹک رہی ہیں جسکی وجہ سے کئی بار چھوٹے بچوں اور بڑوں کو کرنٹ لگ چکا ہے، اگر بارش ہوجاتی ہے تو گھروں میں کرنٹ آجاتا ہے۔ متعدد بار لیسکو حکام کو درخواست دی گئی مگر کسی بھی درخواست پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ اہل علاقہ نے حکومت کو اور لیسکو حکام کو آگاہ کیا ہے کہ اگر کوئی بھی حادثہ پیش آیا تو اسکے ذمہ دار لیسکو حکام ہوں گے۔