بدھ , 14 اکتوبر 2020ء
(194) لوگوں نے پڑھا
لاہور جنرل ہسپتال میں ٹی بی کے سکریننگ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہےپرنسپل پی جی ایم آئی نے موبائل ایکسرے یونٹ اور لیبارٹری کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ہسپتال میں صبح8سے شام4بجے تک ٹی بی کے مریضوں کے ایکسرے اور بلغم کے ٹیسٹ مفت ہوں گے جبکہ تپ دق کی تشخیص و علاج کا پروگرام شروع کرنے سے مریضوں کیلئے جدید سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا۔دریں اثناء صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ ٹی بی کا علاج طویل عرصہ تک جاری رکھنا پڑتا ہے جبکہ مریضوں کی اکثریت علاج معالجہ ادھورا چھوڑ دیتی ہیں جس کی وجہ سے ٹی بی کا مرض بگڑ جاتا ہے اور اس کے علاج میں پیچیدگیاں ہوتی ہیں جس سے مریض کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔