پیر , 09 نومبر 2020ء
(250) لوگوں نے پڑھا
پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے بتایا ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال میں چھتوں کے پرانے پنکھے تبدیل کر کے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بجلی بچاؤ پروگرام کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کر دیا گیاہے۔ اور اس مقصد کیلئے پنجاب انرجی ایفی شینسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی نے پہلے مرحلہ میں 80تا150واٹ کے 1300پنکھے تبدیل کر کے ان کی جگہ بجلی کم خرچ کرنے والے انرجی ایفی شنٹ60واٹ کے پنکھے نصب کر دئیے ہیں جبکہ 5061ایل ای ڈی لائیٹس کی تبدیلی کا عمل بھی جلد شروع کر دیا جائے گا۔ اس پائلٹ پروجیکٹ سے نہ صرف بجلی کے استعمال میں کمی لا کر بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ ہسپتال بھی سالانہ لاکھوں روپے بجلی کی مد میں بچا سکے گا۔ یہ رقم مریضوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی اور ادارہ زیادہ بہتر انداز میں کام کر سکے گا ۔