پیر , 23 نومبر 2020ء
(179) لوگوں نے پڑھا
باغوں کے شہر لاہور میں ایک بار پھرسموگ کی انٹری، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست آ گیا۔ شہرکا مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 359 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈیوس روڈ 496 اے کیو آئی کے ساتھ آلودہ ترین علاقہ بن گیا، گلبرگ 438، بیدیاں روڈ 434، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں 378 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر میں بدھ کو بادل برسیں گے۔