جمعرات , 24 ستمبر 2020ء
(239) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کو حادثہ، دنیا پور ریلوے سٹیشن پر ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ڈی ریلمنٹ کے باعث ڈاون لائن پر ٹریفک متاثر۔ شالیمار ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں کو خانیوال ملتان لائن سے کراچی بجھوانے کی ہدایت جبکہ ریلیف ٹیم نے جائے حادثہ پرپہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔ جبکہ بادامی باغ کے قریب ریلوے لائن پر سریا کا ٹرک الٹنے کی وجہ سے ریلوے ٹریک متاثر ہو گیا، لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس دو گھنٹے سے لاہور ریلوے اسٹیشن پر کھڑی رہی، قراقرم ایکسپریس کے علاوه راولپنڈی جانے والی گرین لائن بھی لاہور ریلوے اسٹیشن پر کھڑی رہی، انتظامیہ کے مطابق ٹریک بحالی کا کام جاری ہے، جلد ہی ٹریک بحال کر دیا جائے گا۔