منگل , 05 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

لاہور ٹیکس بار کے انتخابات 12 ستمبر کوہوں گے، صدرکیلئے علی احسن رانا اور جمیل اختر بیگ کے درمیان مقابلہ ہوگا

لاہور ٹیکس بار کے انتخابات 12 ستمبر کوہوں گے، صدرکیلئے علی احسن رانا اور جمیل اختر بیگ کے درمیان مقابلہ ہوگا
جمعرات , 10 ستمبر 2020ء (149) لوگوں نے پڑھا
لاہور ٹیکس بار کے انتخابات کیلئے چیئرمین الیکشن کمیشن پیرزادہ مامون الرشید نے کہا ہے کہ پرسوں ( ہفتہ) کو حکومتی ایس او پیز کے تحت انتخابات کا انعقاد کرایا جائے گا ،لاہور ٹیکس بار کے انتخابات میں5400سے زائد ووٹرز اپنے رائے حق دہی کا استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ میں ہونے والے انتخابات تاخیر کا شکار ہوئے تاہم اب 12 ستمبرکو لاہور ٹیکس بار کے انتخابات کا انعقاد ہوگا جس میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔علاوہ ازیں انتخابات میں ضیا حیدر رضوی اور عائشہ افتخار قاضی گروپ کے امیدوار علی احسن رانا اور ڈیموکریٹک اور نعیم شاہ گروپ کی طرف سے جمیل اختر بیگ میں صدر کی نشست پر کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے ۔علی احسن رانا پہلے بھی لاہور ٹیکس بار میں جنرل سیکرٹری کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ڈیموکریٹک گروپ کی طرف سے جمیل اختر بیگ صدر، گلباز قیصرنائب صدر ،رانا کاشف ولایت جنرل سیکرٹری ،شاذب ریاض فنانس سیکرٹری اور مقدم منشا سکھیرا جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار جبکہ ضیا حیدر رضوی کے گروپ کی جانب سے علی احسن رانا صدر،سید فہیم ہاشمی نائب صدر ،ایم آصف رانا جنرل سیکرٹری ، قدیر آصف فنانس سیکرٹری اور احسان سلیم جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار ہوںگے 
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now