منگل , 05 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

لاہور زیادتی کیس، شفقت نے اعتراف جرم کرلیا، ڈکیتی کے بعد زیادتی بھی کی، ملزم شفقت

لاہور زیادتی کیس، شفقت نے اعتراف جرم کرلیا، ڈکیتی کے بعد زیادتی بھی کی، ملزم شفقت
پیر , 14 ستمبر 2020ء (255) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں موٹروے زیادتی کیس میں گرفتار ملزم شفقت نے اعتراف جرم کرلیا، ملزم کو گزشتہ روز گرفتاری دینے والے وقار الحسن کی نشاندہی پر دیپالپور سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شفقت کو کل سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا،پولیس کو دیئے گئے بیان میں ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ  ہم نے ڈکیتی کے بعد خاتون کیساتھ زیادتی کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق شفقت کو دیپالپور سےحراست میں لیا گیا ہے اور اعتراف جرم کے بعد اب اس کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔جبکہ کیس میں ایک اور نامزد ملزم عباس نے بھی آج ازخود گرفتاری دی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ شفقت کو وقار الحسن کے بیان کی روشنی میں حراست میں لیا گیا ہے،شفقت مرکزی ملزم عابد کا ساتھی بتایا جا رہا ہے۔اس سے قبل زیر حراست وقارالحسن نے انکشاف کیا تھا کہ عابد کا دوست شفقت بہاولنگر کا رہائشی ہے اور یہ دونوں ملزمان ایک عرصہ سے مل کر وارداتیں کرتے آ رہے ہیں۔ پولیس نے وقارالحسن کے اس انکشاف کے بعد شفقت کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بہاولنگر اور شیخوپورہ روانہ کی تھیں۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست وقارالحسن ابتدائی تحقیقات میں واقعے میں ملوث نہیں پایا گیا ہےتاہم ڈی این اے رپور ٹ آنے کے بعد ہی اس بات کا حتمی فیصلہ ہوسکے گا۔ واضح رہے کہ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم وقار الحسن نے گزشتہ روز سی آئی اے ماڈل ٹائون پولیس کو ازخود گرفتاری دیدی، ملزم نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ میں بیگناہ ہوں جبکہ خاتون نےبھی شناخت سے انکار کردیا ہے،تاہم ملزم کاڈی این اے سیمپل لے لیاگیا ہے
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now